مسجد حرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کا عمل معطل رہے گا




ریاض: (23 اپریل 2020) سعودی عرب میں رمضان المبارک میں کرفیو کے اوقات کار پرنظرثانی کی گئی ہے جبکہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کا عمل معطل رہے گا۔

عرب ٹی وی کےمطابق سعودی عرب نے رمضان المبارک کے دوران کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے نافذ کردہ کرفیو کے اوقات پر نظرثانی کی ہے اور اب شہریوں کو صبح 9بجے سے شام 5بجے تک ضروری کاموں اور ضروریات زندگی کی خریداری کے لیے گھروں سے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔

الحرمین الشریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے ٹویٹر پر اعلان کیا کہ رمضان مبارک میں مسجد حرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کا عمل معطل رہے گا۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے احتیاطی اقدامات کے ضمن میں کیا گیا۔

اسی طرح الحرمین الشریفین کے امور کے سربراہ عام ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اعلان کیا کہ مسجد حرام اور مسجد نبوی میں نمازیوں کی حاضری معطل رہے گی لیکن اس کے ساتھ دونوں مقامات پر نماز تراویح ادا کی جائے گی۔ البتہ رواں سال تراویح کی رکعات 20کے بجائے 100ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں