سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا




ریاض: (23 اپریل 2020) سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ اس بات کا اعلان سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے کیا ہے۔

سعودی عرب میں پہلا روزہ کل بروز جمعہ ہوگا۔ قواعد و ضوابط کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے مملکت بھر سے شہادریں موصول ہونے کے بعد رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے 30 شعبان 23 اپریل بروزجمعرات کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی ہدایت جاری کی تھی۔ سعودی عرب میں ام القریٰ کیلنڈر پہ عمل درآمد کیا جاتا ہے جس میں سحری و افطار کے اوقات درج ہوتے ہیں۔

رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب میں علمائے کرام یہی بتاتے ہیں کہ سحری و افطار کے لیے آذان کا سننا لازمی نہیں ہے بلکہ ام القریٰ کیلنڈر میں درج وقت دیکھ کر سحری یا افظار کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں