دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد ایک لاکھ اکیانوے ہزار سے زائد ہو گئیں




نیویارک: (24 اپریل 2020) دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد ستائیس لاکھ پچیس ہزار نو سو بیس تک جاپہنچی۔ اموات ایک لاکھ اکیانوے ہزار اکسٹھ جبکہ وائرس کو شکست دینے سات لاکھ پینتالیس ہزار نو سو پانچ افراد کامیاب۔ امریکا میں ہلاکتیں پچاس ہزار دو سو تینتالیس کو چھونے لگیں۔ برطانیہ میں چھ سو اڑتیس افراد کو کورونا نگل گیا۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس اپنا شکار کرتا جا رہا ہے۔ امریکا میں سب سے زیادہ آٹھ لاکھ چھیاسی ہزار سات سو نو متاثرین ہیں جبکہ نیویارک تو جیسے کورونا وائرس کا گڑھ بن گیا ہے۔ ادھر اٹلی میں پچیس ہزار پانچ سو انچاس افراد موت کی نیند سوچکے ہیں۔ ایک ہی دن میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار سو چونسٹھ بتائی جاتی ہے۔ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ نواسی ہزار نو سو تہتر رپورٹ ہوئی ہے۔ اموات کے اعتبار سے اسپین کا نمبر تیسرا ہے۔ جہاں مزید چار سو چالیس افراد کی ہلاکتیں ہوئی ہیں اور کل بائیس ہزار ایک سو ستاون افراد کی زندگی کا چراغ گل ہوچکا ہے جبکہ دو لاکھ تیرہ ہزار چوبیس افراد زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ فرانس میں چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ سو سولہ جبکہ مجموعی طور پر اکیس ہزار آٹھ سو چھپن افراد کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں اور متاثرین کی تعداد ایک لاکھ اٹھاون ہزار ایک سو تراسی بتائی جاتی ہے۔ برطانیہ میں اٹھارہ ہزار سات سو اڑتیس افراد افراد کو کورونا نگل چکا ہے جبکہ ایک لاکھ اڑتیس ہزار اٹھہتر افراد کورونا کے مریض ہیں۔ برطانیہ میں ایک ہی دن میں چھ سو اڑتیس افراد کی اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔ جرمنی میں ایک لاکھ ترپن ہزار ایک سو انتیس افراد متاثرین ہیں اور اموات پانچ ہزار پانچ سو پچھتر رپورٹ ہوئی ہیں۔ بھارت میں سات سو بائیس اموات اور متاثرین کی تعداد تئیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

دوسری جانب ترکی میں بھی کورونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ اس کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اموات دو ہزار چار سو انچاس ہیں۔ ایران میں ستاسی ہزار چھبیس افراد متاثرین ہیں اور ہلاکتیں پانچ ہزار چار سو اکیاسی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں