چین میں کورونا ویکسین کے انسانوں پر تجربات شروع ہو گئے




بیجنگ: (23 اپریل 2020) چین میں کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے ویکسین کے انسانوں پر تجربات شروع ہوگئے ہیں۔ ریسرچرز کا کہناہے کہ یہ ویکسین وائرس کے چند پہلے اقسام کو ختم کرے گی۔

غیرملکی خبرایجنسی کےمطابق چین میں نئی ویکسین کے تجربات اٹھارہ سے اننسٹھ سال کی عمر کے رضاکاروں پر کیے اور اس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔ ریسرچرز کا کہناہے کہ سارس کوروناوئرس کی تیس اقسام ہیں اور یہ ویکسین شروع کے چند اقسام پر اثر کرے گی۔

برطانیہ بھی اعلان کرچکاہے کہ وہ کورونا وائرس کے خاتمے کی ویکسین کے انسانوں پرتجربات جمعرات سے شروع کرے گا جبکہ جرمنی بھی ایک ویکسین پر کام کررہا ہے۔ اس کے تجربات جلدشروع کئےجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں