دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار سے تجاوز کرگئی




ویب ڈیسک: (24 اپریل 2020) دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 92 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ 27 لاکھ 51 ہزار سے زائد بیمار ہیں، جبکہ 7 لاکھ 57 ہزار سے زائد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 367 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 22 ہزار 500 سے زائد ہوگئی۔ جبکہ 2 لاکھ 19 ہزار 700 سے زائد بیمار ہیں۔

امریکا میں 47 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 50 ہزار سے زائد ہوگئی۔ جبکہ 8 لاکھ 87 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

ایران میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 93 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ساڑھے 5 ہزار سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ 88 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

بیلجیئم میں 189 افراد ہلاک ہونے سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 600 سے زائد ہوگئی اور 44 ہزار 293 بیمار ہیں۔

ہالینڈ میں 112 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار سے زائد ہوگئی۔ جبکہ 36 ہزار 500 سے زائد بیمار ہیں۔

بھارت میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 722 ہوگئی۔ جبکہ 23 ہزار سے زائد بیمارہیں۔

سویڈن میں ایک روز کے دوران وائرس سے 131 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار سے زائد ہوگئی۔ جبکہ 17 ہزار 500 سے زائد بیمار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں