قطر، متحدہ عرب امارات اور دیگرعرب ممالک کی بھارت میں اسلام فوبیا کی مذمت




دوحہ: (25 اپریل 2020) قطر، متحدہ عرب امارات اور دیگرعرب ممالک نے بھارت میں اسلام فوبیا کی مذمت کی ہے۔ یواے ای کی شہزادی ہند القاسمی نے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجاسوی سریا کی عرب خواتین سے متعلق ٹویٹ کی مذمت کی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر نے دہلی میں مسلمانوں کے قتل عام اور سوشل میڈیا پر بی جے پی کی مسلمانوں کے خلاف مہم کا نوٹس لیا اور کہاکہ قطر میں موجود لاکھوں بھارتیوں کو نکالا جاسکتاہے۔ بھارت اسلام دشمنی بند کرے۔ متحدہ عرب امارات کی تاجر شہزادی ہند لقاسمی نے کہاکہ متحدہ عرب امارات میں نفرت پھیلانے والوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ لقاسمی نے بھارت کے رکن پارلیمنٹ تیجاسوی سریا کے ٹوئٹ کی بھی مذمت کی اور کہا یواے ای کی آبادی کا ستائیس فیصد بھارتی ہیں۔ مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کی متحدہ عرب امارات آمد روکی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں