عرب اتحاد کی یمن میں جنگ بندی کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع




ریاض: (25 اپریل 2020) عرب اتحاد نے ماہ صیام کی آمد اور کورونا وائرس کے باعث یمن میں جنگ بندی کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ریاض میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ یمن میں عرب ممالک کے عسکری اتحاد نے پندرہ شعبان کو دو ہفتوں کی عبوری جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

امن کو مزید موقع فراہم کرنےاور کرونا کے باعث پیدا ہونے والے بحرانی حالات کے باعث عرب اتحاد نے 30شعبان 23اپریل بہ روز جمعرات سے یمن میں مزید ایک ماہ کے لیے جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں