سعودی عرب میں کوڑے مارنے کی سزا ختم کرنے کا حکم




ریاض:(26 اپریل 2020)سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے ملک میں کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ کے جنرل کمیشن کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں کوڑے مارنے کی سزا کو قید اور جرمانوں میں تبدیل کیا جائے۔

قانونی دستاویز کے مطابق یہ اقدام شاہ سلمان اور ان کے بیٹے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کی جانب سے پیش کردہ انسانی حقوق کی اصلاحات میں توسیع کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں مختلف قسم کے جرائم پرکوڑے مارنےکی سزا دی جاتی تھی جب کہ دیگر جسمانی سزا، جس میں چوری کے جرم میں ہاتھ کاٹنے، سزائے موت یا قتل اور دہشت گردی کے جرم میں سر قلم کرنے کی سزائیں ہیں تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں