دنیا بھر میں کورونا سےاموات 2 لاکھ3ہزار سے زائد ہوگئی




ویب ڈیسک:(26 اپریل 2020)دنیا بھر میں کورونا وائرس وبا کے باعث ہونے والی اموات 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 28 لاکھ 75 ہزار سے ہوچکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس وبا کی لپیٹ میں آکر 53 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے اور متاثرین کی تعداد 9 لاکھ 25 ہزار 551 ہوچکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 95 ہزار سے زائد متاثر اور 26 ہزار 384 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں وبا کے متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار تک جا پہنچی ہے اور 22 ہزار 648 ہلاکتیں ہوچکی ہے۔

جرمنی میں اگرچہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار سے زائد ہے تاہم 5 ہزار 819 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 1 تقریباً لاکھ 50 ہزار ہوچکی ہے اور ہلاکتیں 20 ہزارسے تجاوز کرگئی ہیں۔

اسپین میں متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 23ہزارسے تجاوز کرگئی اور اموات کی تعداد 22 ہزار 902ہوچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں