مکہ کے سوا تمام شہروں میں کرفیو میں 8گھنٹے نرمی کا اعلان




جدہ:(26 اپریل 2020)سعودی عرب میں جزوی طور پر کرفیو ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق مکہ مکرمہ پر نہیں ہو گا۔

سعودی وزیر داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے تمام شہروں میں جزوی طور پر کرفیو ختم کرنے کے فیصلے کا اطلاق آج سے ہوگا، مکہ مکرمہ میں بتدریج چوبیس گھنٹے کرفیو برقرار رہے گا جبکہ انتیس اپریل سے 13 مئی تک تمام مارکیٹیں بھی کھلی رہیں گی۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق کرفیو میں نرمی صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک ہوگی،اس دوران لوگ شہر کے اندر سفر کر سکیں گے، کرفیو میں نرمی کا سلسلہ بیس رمضان تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں