سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 1223 نئے مریضوں میں اضافہ




ریاض: (26 اپریل 2020) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 1223 نئے مریضوں میں اضافہ ہوا ہے۔ مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 522 ہوگئی، جبکہ 3 مریض جان کی بازی ہار گئے۔

سعودی عرب میں روزانہ ایک ہزار سے زائد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں اضافہ ہورہا ہے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 223 کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 522 ہوگئی ہے اور تین مریضوں کے جاں بحق ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد 139 تک پہنچ گئی ہے.

سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق اب تک کورونا وائرس کے مریضوں میں متاثرہ افراد کی زیادہ تر تعداد غیر ملکی افراد کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں