دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 1600 سے تجاوز کرگئی




ویب ڈیسک: (26 اپریل 2020) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 1600 سے تجاوز کرگئی۔ 28 لاکھ 93 ہزار سے زائد بیمار ہیں، جبکہ 8 لاکھ 25 ہزار سے زائد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

امریکہ میں ایک روز میں کورونا کے باعث ایک ہزار 73 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 53 ہزار سے زائد ہوگئی۔

برطانیہ میں 813، اٹلی میں 415، اسپین میں 378 افراد ہلاک اور ایران میں 76 افراد جاں بحق ہوگئے۔

روس میں ایک دن میں 66 افراد کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 681 ہوگئی۔

بیلجیئم میں 238 افراد ہلاک ہوگئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 9 سے زائد ہوگئی۔

جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں میکسیکو میں 152 افراد ہلاک ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں