دہلی: تبلیغی جماعت کے دو ارکان خوراک اورادویات نہ ملنے پر دم توڑ گئے




دہلی: (27 اپریل 2020) بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب جاری ہے۔ دہلی کے قرنطینہ سینٹر میں تبلیغی جماعت کے دو ارکان خوراک اور ادویات نہ ملنے پر دم توڑ گئے۔ منارٹی کمیشن نے وزیراعلیٰ سے تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق مہم کے دوران عام مسلمانوں خاص طور پر تبلیغی جماعتوں کے ارکان کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ دہلی میں ایک تبلیغی ٹیم کے ارکان کو پکڑ کر دہلی قرنطینہ سینٹر میں زبردستی بند کر دیا گیا۔ ان سے تضحیک آمیز سلوک کرتے ہوئے بھوکا پیاسا رکھا گیا۔ دوائیں بھی نہیں دی گئیں۔ شوگر کی دوا نہ ملنے کے باعث رواں ماہ دو تبلیغی دم توڑ گئے۔

منارٹی کمیشن نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو تحریرکردہ خط میں مطالبہ کیا ہے کہ قرنطینہ واقعے کی تحقیقات اور وہاں پر موجود افراد کوکھانا اور ادویات دی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں