اٹلی میں تعلمی ادارے ستمبر سے پہلے نہیں کھولے جائیں گے، اطالوی وزیراعظم




روم: (27 اپریل 2020) اطالوی وزیراعظم نے دو ٹوک لفظوں میں کہہ دیا کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے ستمبر سے پہلے کھولنے کا کوئی امکان نہیں۔ البتہ چار مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی کی جانے والی ہے۔

امریکا کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اٹلی اموات کی تعداد چھبیس ہزار چھ سو چوالیس ہے جبکہ متاثرین ایک لاکھ ستانوے ہزار سے زیادہ ہے۔ اسی بنا پر اطالوی وزیراعظم نے ایک انٹرویو میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر ستمبر سے پہلے تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

ان کے مطابق چار مئی سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی اور پہلے مرحلے میں مینوفیکچرنگ، تعمیراتی انڈسٹری کو کھولا جائے گا لیکن کمپنیوں کو اس بات کا پابند بنایا جائےگا کہ وہ صحت سے متعلق سخت اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں