دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ سات ہزار سے زائد ہو گئی




نیویارک: (27 اپریل 2020) دنیا بھر میں دو لاکھ سات ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد تیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اب تک آٹھ لاکھ اٹھائیس ہزار افراد اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائر س سے متاثرہ افراد کی تعداد تیس لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ دنیا بھر میں دو لاکھ سات ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ آٹھ لاکھ اٹھائیس ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد پچپن ہزار چار سو پندرہ ہوگئی۔ اٹلی میں چھبیس ہزار چھ سو چوالیس ، اسپین میں تئیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اٹلی کے وزیر اعظم کہتے ہیں اسکول اور دیگر تعلیمی ادارے ستمبر تک کھولے جائیں گے۔ دیگر پابندیوں میں بتدریج کمی لائی جائے گی۔ فرانس میں بائیس ہزار آٹھ سو چھپن، برطانیہ میں بیس ہزار سات سو بتیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلیے ایک اہم فتح حاصل کی ہے ، اب نیوزی لینڈ نے لاک ڈاؤن مرحلہ وار اٹھانا شروع کردیا ہے جبکہ نیوزی میں کورونا کےمریض چودہ سو اور ہلاکتوں کی تعداد صرف انیس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں