ترقی یافتہ ممالک کورونا کے سامنے لاچارگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں، ترک صدر




انقراۃ: (27 اپریل 2020) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک میں متاثرین اور اموات کی شرح میں روز بروز نمایاں کمی خوش آئند ہے۔ حکومت اور عوام مل کر اس وبا کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔

ترک صدر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کابینہ اجلاس کے بعد ایک بیان میں کہا کہ حکومت اور عوام مل کر اس وبا کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں اور نتیجہ مثبت انداز میں مل رہا ہے۔

اردوگان نے کہاکہ اس ساری صورت حال میں حکومت نے عوام کی صحت کے تحفظ اور ان کی بنیادی ضروریات بلا کسی تعطل فراہم کرنا جاری رکھا ہوا ہے اور ترقی یافتہ ممالک اس معاملے میں لاچارگی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ مگر ہم نے انہیں امداد بہم پہنچاتے ہوئے دوستی کا حق ادا کیا ۔ حاصل کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو ہم نے جراحی ماسک ،این پچانوے حفاظتی ماسک اور سینی ٹائزرز پر مشتمل امدادی سامان روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترک فضائیہ کا ایک مال بردار طیارہ منگل کو امداد امریکا لےجائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں