شمالی کورین لیڈر کی صحت اور ہلاکت سے متعلق افواہیں عام




ویب ڈیسک: (27 اپریل 2020) شمالی کورین لیڈر کی صحت اور ہلاکت سے متعلق افواہیں عام ہیں۔ کم جونگ نے پندرہ اپریل کو ایک اہم سرکاری تقریب میں شرکت نہیں کی اور اب تک منظر عام پر نہیں آئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کی صحت کے متعلق افواہیں اور قیاس آرائیاں پندرہ اپریل سے گردش کررہی پیں۔اس دن انہوں نے پندرہ اپریل کو ایک اہم سرکاری تقریب میں شرکت نہیں کی اور اس کی وجہ اب تک منظر عام پر نہیں آئی۔

جنوبی کوریا کے حکام نے شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کی صحت کے حوالے سے آنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما ممکنہ طور پر بیمار ہیں یا انہیں کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے دیگر لوگوں سے الگ تھلگ رکھا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں