سعودی عرب میں کورونا وائرس کاخطرہ کم نہیں ہوا، سعودی وزیرصحت




ریاض: (28 اپریل 2020) سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیع کا کہنا ہے کہ جزوی طور پرکرفیو اور لاک ڈاون میں نرمی کرنے کی یہ مقصد ہرگزنہیں کہ مملکت سے کورونا وائرس کا خطرہ ختم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کا مرض ابھی تک دنیا بھرکو اپنی لپیٹ میں لیئے ہوئے ہے۔ مملکت کے تمام شہروں میں بھی کورونا وائرس ابھی تک موجود ہے۔ سعودی وزیر صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں اب تک 2 ہزار سے زیادہ فیلڈ اسکریننگ آپریشنز کیے جاچکے ہیں۔ جن کے ذریعے لوگوں میں کورونا کی تشخیص کی جاتی ہے۔ اس لیے یہ انتہائی لازمی ہے کہ جب بھی گھروں سے باہر نکلیں طبی ماسک کا استعمال لازمی طور پر کریں اور مکمل احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

وزیر صحت نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور والی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مملکت کے قائدین نے ہمیشہ مملکت کے شہریوں اور یہاں مقیم غیر ملکیوں کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین و مثالی اقدامات کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں