بھارتی فوجی نے اپنے ویڈیو پیغام میں بھارتی فوج میں کرپشن کا بھانڈا پھوڑ دیا




نیوز ڈیسک: (28 اپریل 2020) ایک اور بھارتی فوجی نے اپنی ہی فوج کا پول کھول دیا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں اس کا کہنا تھا کہ جوانوں کو افسروں سے خطرہ ہے۔ بھارتی فوج میں بدترین کرپشن ہے۔

ایک اور بھارتی فوجی نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپنی فوج کے کرتوت بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فوج میں افسران کی بیویوں کے نوکر کے طور پرلیا جاتا ہے۔ ہم جوانوں کو اپنے ہی افسران سے خطرہ ہے۔ بھارتی فوج میں افسران کی بیگمات کا حکم مانا جاتا ہے جبکہ ہماری بیویوں کو فیملی ویلفیئر سینٹر میں ڈانس کرنے کا کہاجاتا ہے جہاں افسران کی بیگمات اُن پر ہنستی ہیں۔ بھارتی فوج میں بدترین کرپشن ہے اور جوانوں کو کھانے کے لیے کھانا اور پہننے کے لیے کپڑوں تک میں کرپشن کی جارہی ہے۔ فوج میں افسران ہم سے غلاموں کی طرح برتاؤ کرتے ہیں، افسران ہم سے غلاموں کی طرح برتاؤ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں