دنیا بھر میں کورونا سےاموات کی تعداد 2لاکھ 11 ہزار 620 ہوگئی




نیویارک: (28 اپریل 2020) دنیا بھرمیں کورونا سےاموات کی تعداد 2لاکھ 11 ہزار 620 ہوگئی۔ 30 لاکھ 65 ہزار افراد متاثرہیں جبکہ 9لاکھ 22 ہزار صحتیاب ہو گئے۔

دنیا بھرمیں کورونا سےاموات کی تعداد دولاکھ گیارہ ہزار چھ سو بیس ہوگئی۔ تیس لاکھ پینسٹھ ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ نولاکھ بائیس ہزار صحتیاب ہوگئے۔ امریکا میں آج مزید ایک ہزار تین سو انہتر افراد چل بسے۔ تعداد چھپن ہزار سات سو سے زائد ہوگئی۔ متاثرین کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ اٹلی میں چھبیس ہزار نو سو ستتر، اسپین میں تئیس ہزار پانچ سو اکیس، فرانس میں تئیس ہزار دو سو ترانوے، برطانیہ میں اکیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ترکی میں دوہزار نو سو افراد جان سے گئے جبکہ متاثرین کی تعداد ایک لاکھ بارہ ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ایران میں اکیانوے ہزار سے زائد متاثر ہیں پانچ ہزار آٹھ سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں۔ روس میں چین سے بھی زیادہ ستاسی ہزار سےزائد متاثر ہیں جبکہ سات سو چورانوے افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کینیڈا میں اڑتالیس ہزار پانچ سو متاثر ہیں دو ہزار سات سو سے زائد اموات ہوچکی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں