دنیا بھر میں کورونا وائرس سے دو لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد ہلاک




ویب ڈیسک: (28 اپریل 2020) دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے باعث 2لاکھ 14ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 31لاکھ دو ہزار سے زیادہ بیمار ہیں جبکہ نولاکھ 44ہزار سے زائد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ایک روز میں 1065افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد57ہزارسے زائد ہوگئی جبکہ دس لاکھ 22ہزار سے زائد بیمار ہیں۔برطانیہ میں 586افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 22ہزار سے زائد ہوگئی۔ گزشتہ 24گھنٹے میں اسپین میں 301افراد ہلاک ہوگئے۔

ہلاکتوں کی تعداد 23ہزار 800سے زائد ہوگئی جبکہ دو لاکھ 32ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں۔اٹلی میں 382افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ۔روس میں ایک دن میں73 افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعدا877 ہوگئی جبکہ93 ہزار 500 سے زائد بیمار ہیں۔

ایران میں 71 افراد جان سے گئے اور مرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار 800 سے زائد ہوگئی۔ اس طرح بیلجیم میں124 افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار تین سو سے زائد ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں