دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد دو لاکھ اٹھارہ ہزار دس ہو گئیں




نیویارک: (29 اپریل 2020) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اکتیس لاکھ اڑتیس ہزار نو سو انیس تک جاپہنچی۔ نو لاکھ چھپن ہزار چونسٹھ افراد کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب جبکہ اموات دو لاکھ اٹھارہ ہزار دس ہو گئیں۔ امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں اچانک اضافہ۔ مزید دو ہزار چار سو ستر افراد موت کی نیند جا سوئے۔

امریکا میں اس وقت کورونا متاثرین کی تعداد بھی دنیا بھر میں سب سے زیادہ دس لاکھ پینتس ہزار سات سو پینسٹھ ہے۔ ہلاکتیں انسٹھ ہزار دو سو چھیاسیٹھ بتائی جاتی ہیں۔ ادھر اٹلی میں امریکا کے بعد سب سے زیادہ ستائیس ہزار تین سو انستھ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ مریضوں کی تعداد دو لاکھ ایک ہزار پانچ سو پانچ ریکارڈ کی گئی۔ اموات کے اعتبار سے اسپین کا نمبر تیسرا ہے۔ جہاں تئیس ہزار آٹھ سو بائیس افراد کی زندگی کا چراغ کورونا وائرس نے بجھا دیا۔ متاثرین کی تعداد دو لاکھ بتیس ہزار ایک سو اٹھائیس ہے۔

دوسری جانب فرانس میں تئیس ہزار چھ سو ساٹھ افراد کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ ایک لاکھ پینسٹھ ہزار نو سو گیارہ افراد کورونا سے متاثر ہیں۔ برطانیہ میں اکیس ہزار چھ سو اکہتر افراد کورونا وائرس سے لقمہ اجل بنے جبکہ متاثرہ مریض ایک لاکھ اکسٹھ ہزار ایک سو پنتالیس ہیں۔

جرمنی میں چھ ہزار تین سو چودہ، ترکی میں دو ہزار نو سو بانوے، ایران میں پانچ ہزار آٹھ سو سستر اور کینیڈا میں دو ہزار آٹھ سو انسٹھ افراد کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ بھارت میں اکتیس ہزار تین سو بتیس افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں اور ایک ہزار آٹھ بھارتیوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں