برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹےکی پیدائش




لندن: (29 اپریل 2020)حال ہی میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹےکی پیدائش ہوئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کی منگیترکیری سیمنڈز نے ان کے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ اس حوالےسے ترجمان وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ ماں اوربچہ دونوں صحت مند ہیں۔

واضح رہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے صحتیاب ہونےکے بعد دوبارہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کووڈ-19 یعنی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے دنیا کے پہلے سربراہ مملکت تھے۔

بورس جانسن کو 5 اپریل کو اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں بھی منتقل کیا گیا تھا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو 12 اپریل کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ مکمل صحت یابی کے لیے اپنی رہائش گاہ چیکرز میں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں