مقوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک کشمیری کو شہید کردیا




سری نگر: (29 اپریل 2020) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض فوج نے ضلع شوپیاں میں گھر گھر آپریشن کے دوران گھر دھماکے اڑاکر ایک کشمیری کو شہید کردیا جبکہ چوبیس گھنٹے میں شہدا کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

کشمیری میڈیاکے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیان کے علاقے زین پورہ میں منگل کے روز آپریشن کیا اور دھماکے سے ایک گھر تباہ کردیا۔

گھر تباہ ہونے سے دو افراد شہید ہوگئے تھے اور ان کی لاشیں منگل کے روز ہی ملبے سے نکال لی گئی تھیں لیکن ایک کی لاش کو آج نکالا گیا۔

اس طرح ضلع شوپیاں میں قابض فوج کے آپریشن سے شہدا کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں