دنیا بھر میں کورونا وائرس سے دو لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد ہلاک




ویب ڈیسک: (29 اپریل 2020) دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ 25ہزار سے زائد ہوگئی ہے اور 31لاکھ 83ہزار سے زائد بیمار ہیں جبکہ نو لاکھ 86ہزار سے زائد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکامیں کورونا وائرس کے باعث ایک دن میں بارہ سو انتیس افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 60ہزار 400سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 10لاکھ 48ہزار سے زائد بیمار ہیں۔برطانیہ میں ایک روز میں 4ہزار 419افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 26ہزار سے زائد ہوگئی۔

برطانیہ میں آج کیئر اور سینئرس ہومز مرنے والے افراد کا بھی شمارکیا گیا۔اسپین میں کورونا وائرس کے باعث ایک روز میں 453افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 24ہزار سے زائد ہوگئی اور دو لاکھ 36ہزار سے زائد بیمار ہیں۔اٹلی میں 323افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد ساڑھے 27ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ دو لاکھ تین ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

روس میں ایک روز میں ایک سو پانچ افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 972ہوگئی اور 99ہزار بیمار ہیں۔ ایران میں 80افراد جان کی بازی ہار گئے اورمرنے والوں کی تعداد پانچ ہزار 900سے زائد ہوگئی ہے۔ بیلجیم میں 177افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار 500سے زائد ہوگئی جبکہ 47ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں۔ ہالینڈ میں 145افراد ہلاک اور 38ہزار 800افراد بیمار ہیں۔

سویڈن میں 107افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 20ہزار سے زائد ہوگئی۔میکسیکو میں 135افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد پندرہ سو سے زائد ہوگئی جبکہ 16ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

بھارت نے اعلان کیا کہ منگل تک 31ہزار 360کورونا کے مریض ہیں جبکہ وائرس کے باعث مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار آٹھ ہے۔برطانیہ میں 24گھنٹے میں کورنا وائرس کے باعث مزید 601افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 22ہزار سے زائد ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں