حرمین شریفین کو جلد دوبارہ نمازیوں کے لیے کھول دیا جائے گا، شیخ عبدالرحمن السدیس




ریاض: (29 اپریل 2020)مسجدالحرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کو جلد دوبارہ نمازیوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔

شیخ عبدالرحمن السدیس کاکہنا ہےکہ تھوڑے دن کی بات ہے امت پر غم کےبادل چھٹ جائیں گے اورنمازی حرمین شریفین کی طرف لوٹ آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نمازی دوبارہ طواف کریں گے اور روضہ مبارک پر سلام پیش کریں گے، سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے بھی ٹوئٹر پر دونوں مساجد کو جلد دوبارہ کھولنے کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں