روسی وزیراعظم میخائل مشوسٹن میں کورونا وائرس کی تشخیص




ماسکو: (30 اپریل 2020) روس کے وزیراعظم میخائل مشوسٹن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کی چارج نائب وزیراعظم آندرے بیلوسوف کو دے دہ گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس کے وزیر اعظم میخائل مشوسٹن نے ماسکو روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ویڈیو کانفرسنگ میں اعلان کیا کہ وہ کورونا وائرس متاثر ہیں۔

پیوٹن نے ایک ایگزیٹو آرڈر پر دستخط کئے اور وزیراعظم کا چارج نائب وزیراعظم آندرے بیلوسوف کو دیا۔ پیوٹن نے وزیراعظم جلد صحت یابی کی دعاکی اور کہاکہ وہ گھر پر آرام کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں