بھارت میں کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں مزید 2 ہفتے کی توسیع




نئی دہلی: (یکم مئی 2020) بھارت میں کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے کی توسیع کردی گئی۔ ٹرانسپورٹ، پروازیں اور ٹرین سروسز معطل رہیں گی۔

بھارت میں اکیس روز کے لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو نہ پایا جاسکا۔ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 4 مئی سے 17 مئی تک توسیع کردی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران صبح 7 سے شام 7 بجے تک ٹرانسپورٹ معطل رہے گی۔ صرف ٹیکسی کو ایک مسافر اٹھانے کی اجازت ہوگی۔

بھارت میں 17 مئی تک ٹرین سروسز اور اندرون بیرون ملک پروازیں بھی معطل رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں