ثبوت ہیں کہ کورونا وائرس چین کے صوبے ووہان کی لیب میں بنایا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ




واشنگٹن: (یکم مئی 2020) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں کہ کورونا وائرس چین کے صوبے ووہان کی لیب میں بنایا گیا۔ جبکہ انٹیلیجنس ایجنسیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ووہان لیب اور وائرس میں تعلق ثابت کریں۔

امریکی ٹی وی کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے پاس کوئی ثبوت ہے کہ کورونا وائرس ووہان کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔ ٹرمپ نے دعویٰ سے کہا ہے کہ ان کے پاس ثبوت ہیں۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق انٹیلیجنس ایجنسیوں کے موجودہ اور سابق افسروں کا کہنا ہے کہ  ٹرمپ انتظامیہ نے حکم دیا ہے کہ کورونا وائس کا تعلق چین سے ہو یا نہ ہو، ایجنسیوں کو ثابت  کرنا ہے کہ وائرس چین  کے صوبے ووہان کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس بنانے کا الزام لگا کر چین کے خلاف حرجانے کا دعویٰ دائر کرنا چاہتے ہیں۔ اب تو امریکی ریاستوں نے بھی کہا ہے کہ وہ وائرس تنازعے پر چین کے خلاف حرجانے کا دعویٰ دائر کرنا چاہتی ہیں۔

اخبار کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ وہ چین کو سزا دینے کیلئے اس کی مصنوعات پر مزید ٹیکس لگاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں