دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہوگئی




ویب ڈیسک: (یکم مئی 2020) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ 33 لاکھ 65 ہزار سے زیادہ  بیمار ہیں، جبکہ 10 لاکھ 69 ہزار سے زائد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ایک روز میں 1058 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 64 ہزار 900 سے زائد ہوگئی۔ جبکہ 11 لاکھ 12 ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں۔

برطانیہ میں وائرس کے باعث 24 گھنٹے میں 739 افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 27 ہزار 500 سے زائد ہوگئی۔

اٹلی میں 269 افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد  28 ہزار سے زائد ہے۔

اسپین میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 281 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد  24 ہزار 800 سے زائد ہوگئی۔

روس میں 96 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 1169 ہوگئی۔ جبکہ ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد بیمارہیں۔

ایران میں 63 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہوگئی۔ جبکہ 95 ہزار 600 سے زائد بیمار ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث برازیل میں 105 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہوگئی اور 87 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

یورپی ملک بیلجیئم میں وائرس کے باعث 109 افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 700 سے زائد ہوگئی۔

ایک روز میں میکسیکو میں 127 افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 1859 ہوگئی۔ جبکہ 19 ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

ادھر بھارت میں کورونا وائرس سے 77 افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 1152 ہوگئی ہے۔ جبکہ 35 ہزار 365 بیمار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں