مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی کرفیو کو 274 روز مکمل




سری نگر: (03 مئی 2020) مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی کرفیو کو 274 روز مکمل ہوگئے ہیں۔ کرفیو کے باعث مظلوم کشمیری بنیادی انسانی ضروریات سے محروم ہیں۔ اپریل کے دوران پلوامہ، شوپیاں اور اننت ناگ میں 15 مختلف نام نہاد آپریشنز میں متعدد کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ ذرائع ابلاغ اور مواصلات پر پابندی کے باعث دنیا نہ صرف کشمیر میں کورونا سے ہونے والے نقصان سے بے خبر ہے بلکہ وبا سے نمٹنے کیلئے علاج معالجے کی دی گئیں سہولیات سے بھی نا واقف ہیں۔

اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے آزادیِ اظہار رائے ڈیوڈ کے ای نے اپنی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ پر بندشوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے بنیادی معلومات تک رسائی حاصل کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

مذکورہ رپورٹ رواں سال جون کو منعقد ہونے والے انسانی حقوق کونسل کے چوالیسویں اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں