کورونا کے باعث دنیا میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار سے متجاوز




ویب ڈیسک:(04 مئی 2020) انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کووِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں اموات دو لاکھ اڑتالیس ہزار سے زائد ہوگئیں ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات کی شرح بہت زیادہ ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1154 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کورونا ہلاکتوں کی تعداد 68,598 ہو گئی ہے، جب کہ 11 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 27 ہزار کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 1 لاکھ 78 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 24,648 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 23 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

دوسری جانب صدر ٹرمپ رواں سال کے آخر تک ویکسین کی تیاری کیلئے پرعزم ہیں، اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ کسی ملک نے ویکسین بنانے میں امریکی ماہرین کو شکست دی تو خوشی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں