دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن میں نرمی شروع




ویب ڈیسک: (04 مئی 2020) دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن میں نرمی شروع کردی گئی ہے۔ اٹلی میں نو ہفتوں بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوام گھروں سے باہر نکلنے لگے۔ تھائی لینڈ، اردن، آسٹریلیا، ملائیشیا اور بھارت میں لگے لاک ڈاؤن میں بھی نرمی کردی گئی، جبکہ جاپان نے ملک میں ایمرجنسی کو 31 مئی تک بڑھا دیا۔

اٹلی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عوامی مقامات پر عوام کو اب بھی لازمی ماسک پہنا ہوگا۔ نو ہفتوں بعد آج اٹلی کے عوام باہر جاسکتے ہیں۔ جنوبی کوریا میں کورونا کے کیسز میں کمی کے بعد 13 مئی سے اسکولوں کو دوبارہ کھولا جائے گا۔

جاپان میں ایمرجنسی کے ختم ہونے سے پہلے ہی جاپان حکومت نے 31 مئی تک ایمرجنسی میں مزید توسیع کردی۔

ملائیشیا میں پابندیوں میں نرمی کے بعد کاروباری زندگی بحال کردی گئی جبکہ سماجی فاصلے اور دیگر احتیاط کا خاص خیال رکھنے کا کہا گیا ہے۔

ملائیشیا میں کچھ ریاستوں نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنےسے انکار کردیا۔ جبکہ آسٹریلیا میں 11 مئی سے دیگر ریاستیں پابندی ختم کرنے پر غور کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں