ایران میں کورنا وائرس کے کیسز میں کمی، کئی مساجد کھول دی گئیں




تہران: (04 مئی 2020) ایران میں کورونا وائرس کے کیسزمیں کمی کے بعد اج سے کئی علاقوں میں مساجد کو کھول دیا گیا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے عوام کو سماجی فاصلہ لازمی برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے اتوار کے روز کہا تھا کہ ایران کے کئی شہروں اور 132علاقوں میں مساجد کو پیر سے کھولا جائے گا اور اسکولوں کو بھی جلد کھول دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایران میں شاپنگ مالز کو بھی کھولا جاچکا ہے جبکہ اسکولز ، یونیورسٹی تاحال بند ہیں۔ اسپورٹس اور ثقافتی اجتماعات پر پابندی برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں