فلسطینی صدر کا ایمرجینسی میں ایک ماہ کی توسیع کا اعلان




غزہ: (5 مئی 2020) فلسطین میں کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے فلسطینی صدر محمود عباس نے ایمرجینسی میں ایک ماہ تک مزید توسیع کا اعلان کردیا۔ ایمرجنسی کے فیصلے کا اعلان دو ماہ کے لیے نافذ ایمرجنسی کی مدت ختم ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے ایک صدارتی آرڈیننس جاری کیا ہے۔ آرڈیننس میں فلسطینی اراضی پر ایک ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ آرڈیننس آج سے نافذ العمل ہے۔ فلسطین میں کورونا وائرس سے کی روک تھام کیلئے بائیس مارچ کو ایمرجینسی نافذ کی گئی تھی۔ دوسری جانب فلسطین میں کورونا کے تین سو باسٹھ کیسز اور دو اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں