یہودی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کا علاج دریافت کرلیا، اسرائیلی وزیردفاع




یروشیلم: (05 مئی 2020) اسرائیل کے وزیر دفاع نے دعویٰ کیاہے کہ یہودی سائنسدانوں نے کورونا وائرس کا علاج دریافت کرلیا ہے۔ بینٹ کا کہناہے ہہ وائرس کے خلاف اینٹی باڈی کا پیٹینٹ لینے کے بعد دوا کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کردی جائے گی۔

اسرائیلی وزیردفاع نیفٹلی بینٹ نےتل ابیب سے جاری بیان میں کہاکہ اس نے مین ری سرچ لیبارٹری کا دورہ کیا اور اینٹی باڈی دوا دیکھی۔ یہودی سائنسدانوں کے مطابق اینٹی باڈی مریض کے جسم میں کورونا وائرس کو ختم کرتی ہے اور مریض صحت یاب ہوجاتاہے۔

نیفٹلی کا بیان میں کہنا تھا کہ سائنسدانوں نے ویکسین کو بنانے کا مرحلہ مکمل کرلیا اور اب جلد ویکسین بڑی مقدار میں تیار کرکے مارکیٹ میں لائی جائے گی۔

وزیر دفاع کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق دوا مونوکلون طریقہ کار کے تحت مریض کے جسم کے اندر کورونا وائرس کو ختم کرتی ہے اور مریض صحت یاب ہوجاتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں