شارجہ کی کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا




شارجہ: (6 مئی 2020) متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ کی کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عمارت کا ملبہ گرنے سے کچھ کاروں کو نقصان پہنچا۔

عینی شاہدین کے مطاق آگ قریب میں ایک ریسٹورنٹ میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے کثیرالمنزلہ ابکو ٹاور کو لپیٹ میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ نے چند منٹوں میں آخری منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ اخبار کے مطابق گھروں میں رکھا سامان جل کر راکھ ہوگیا اور لاکھوں درہم کا نقصان ہوا۔ حکام نے بینگلور ریسٹورنٹ میں آگ لگتے ہی ابکو ٹاور اور پڑوس کی پانچ عمارتیں لوگوں سے خالی کرادی تھیں۔آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن عمارت کا ملبہ گرنے سے کچھ کاروں کو نقصان پہنچا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں