دنیا بھر میں کورونا کے باعث اموات دو لاکھ 58 ہزار سے تجاوز کر گئیں




نیویارک: (6 مئی 2020) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 37لاکھ 28ہزار 119تک پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا سے اموات کی تعداد 2لاکھ58ہزارسے تجاوز کر گئیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ اٹھاون ہزار تین سو چھپن تک جاپنچی ہے۔ کورونا وائرس سے سینتس لاکھ اٹھائیس ہزار ایک سو انیس افراد متاثر ہیں جبکہ بارہ لاکھ بیالیس ہزار پانچ سو افراد اس مرض سے صحتیاب ہوگئے۔ امریکا میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں دو ہزار تین سو انتیس افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد اموات کی تعداد باہتر ہزار دو سو پچاس ہوگئیں۔ امریکا میں بارہ لاکھ سینتس ہزار چھ سو تنتیس افراد کورنا سے متاثر ہیں۔ برطانیہ میں انتیس ہزار چار سو ستائیس۔ اٹلی میں انتیس ہزار تین سو پندرہ۔ اسپین میں پچیس ہزار چھ سو تیرہ اور فرانس میں پچیس ہزار پانچ سو اکتیس کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں