مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن: بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا




سرینگر: (6 مئی 2020) مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ کے علاقے بیگ پورہ ایوانتی پورہ میں گزشتہ اٹھارہ گھنٹوں سے جاری سرچ آپریشن میں بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔


پلوامہ کے علاقے بیگ پورہ ایوانتی پورہ میں کل سے سرچ آپریشن جاری تھا جس میں بھارتی آرمی کی ایک ڈیویژن فوج حصہ لے رہی تھی۔ بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران کئی کشمیری جوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حزب المجاہدین کے کمانڈر ریاض نیکو بھی ان شہیدوں میں شامل ہیں۔

کشمیر میں حزب المجاہدین کی قیادت 33 سالہ ریاض نیکو کے ہاتھ میں تھی جو پیشہ کے اعتبار سے استاد تھے۔ برہان وانی کے بعد نیکوحزب المجاہدین کی سربراہی کر رہے تھے۔ نیکو کا نام وادی کے مطلوبہ افراد کی فہرست میں سب سے اوپر تھا۔

نیکو کا تعلق پلوامہ کے گاؤں بیگ پورہ سے ہے، اس نے سات برس قبل ریاضی میں اپنی ڈگری مکمل کر لی تھی۔ کچھ عرصے قبل ان کے والد سے برطانوی خبر رساں ادارے نے اپنے ایک انٹرویو میں ریاض نیکو کے حوالے سے جذبات کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا ‘ بحیثیت مسلمان یہ فخر کی بات ہے ، ہم یہ نہیں گے کہ یہ غلط ہے ، اگر وہ منشیات یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوتا تو ہمارا نام بدنام ہوتا لیکن ہمیں اس بات کا سکون ہے کہ وہ صحیح کام کر رہا ہے ۔’

اپنا تبصرہ بھیجیں