چینی شہر ووہان میں معمولات زندگی واپس لوٹ آئی




بیجنگ: (06 مئی 2020) کورونا وائرس کا گڑھ چینی شہر ووہان میں معمولات زندگی واپس لوٹ آئی۔ ووہان میں 58ہزار طالب علم اسکول جانے لگے۔ پرائمری اور مڈل اسکول کھولنے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

چینی صوبے ہوبائی کے شہر ووہان میں اسکولز ، کالج اور یونی ورسٹی کو کھول دیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں طالب علموں اور اساتذہ کو ماسک پہننے کا پابند بنایا گیا ہے اور ان کے درمیان سماجی فاصلے کا خیال رکھا جارہا ہے۔ ہر اسکول کے باہر تھرمل اسکینر نصب ہیں۔

دو ڈیسکوں کا درمیانی فاصلہ ایک میٹر رکھا گیا ہے۔ آج سے ووہان میں 121اسکولز کھول دیئے گئے جن میں 83ہائی اسکولز اور 38پیشہ وارنہ اسکولز شامل ہیں۔

دنیا بھر میں سب سے پہلے کورونا وائرس کے کیسز چینی صوبے ہوبائی کے شہر ووہان میں 2019کے آخر میں رپورٹ ہوئے تھے۔ کیسز کی تعداد بڑھنے کے بعد جنوری میں لاک ڈاون کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں