جرمنی میں دنیا کی پہلی ہایئڈروجن ٹرین متعارف




برلن: (06 مئی 2020) جرمنی نے ہایئڈروجن پر چلنے والی دنیا کی پہلی ٹرین متعارف کروادی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق جرمنی کی ٹری ہائنڈروجن اور آکسیجن کو بجلی میں تبدیل کرکے اسے ایندھن کے طور پر استعمال کرتی ہے۔دھوئیں کے بجائے باف اور پانی خارج کرتی ہے۔یہ ٹرین جرمنی کے شہر سیکسونی میں شروع کردی گئی ہے۔

ڈیزل پر چلنے والی ٹرین کے مقابلےمیں ریل گاڑی چلنے میں سستی لیکن خریداری میں مہنگی ہے۔ابتدائی مرحلے میں یہ ٹرین دو شہروں کے درمیان ایک سو کلومیٹر کی لائین پر چلے گی۔

یہ ٹرین ایک ٹینک بھرنے پر ایک ہزار کلومیٹر چلے گی۔ اور پر پندرہ منٹ کے بعد اس میں ایندھن ڈالا جائے گا۔اس ٹرین کو فرانس کی ایک کمپنی نے تیار کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں