دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد ہلاک




ویب ڈیسک: (06 مئی 2020) دنیا کے مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے باعث دو لاکھ 61ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 37لاکھ 78ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں جبکہ 12لاکھ 75ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے امریکا میں 596افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 72ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 12لاکھ 44ہزار سے زائد بیمار ہیں۔ یورپی ملک اسپین میں کورونا وائرس کے باعث ایک روز میں 244افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 25ہزار سے زائد ہوگئی۔

روس میں ایک روز میں 86افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 1537ہوگئی۔اٹلی میں 369افراد اور ہلاکتوں کی تعداد 29ہزار 600سے زائد ہوگئی جبکہ دو لاکھ 14ہزار سے زائد افراد بیمار ہیں۔

برطانیہ میں 24گھنٹے میں 649افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 30ہزار سے زائد ہوگئی۔ بیلجیم میں 323افراد ہلاک اور ہلاکتوں کی تعداد 8300سے زائد ہوگئی جبک 50ہزار سے زائد بیمار ہیں۔

میکسیکو میں 236افراد ہلاک اورہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 26ہزار سے زائد بیمار ہیں۔بھارت میں 75افراد ہلاک ہوگئے اور ہلاکتوں کی تعداد 1668ہوگئی جبکہ 52پزار 400ے زائد بیمار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں