کورونا وائرس :دنیا بھر میں اموات کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز




ویب ڈیسک:(07 مئی 2020) دنیا بھر میں کورونا سےاموات کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزارسے تجاوز ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو لاکھ پیسنٹھ ہزار چورانوے تک جاپہنچی ہے جبکہ اڑتیس لاکھ بیس ہزار سات سو چھتیس افراد وائرس سے متاثر ہیں جن میں سے تیرہ لاکھ تین ہزار ایک سو چھیالیس افراد اس مرض سے صحتیاب ہوگئے ہیں۔

امریکا میں کورونا وا ئرس سےمزید دو ہزار پانچ سو ستائیس اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چوہتر ہزار آٹھ سو سات ہوگئی۔ امریکا میں بارہ لاکھ تریسٹھ ہزار ایک سو ستانوے افراد متاثر ہیں۔

برطانیہ میں وباء سے اموات بتیس ہزار سے تجاوز کرگئی جس کے بعد یورپ میں سب سے زیادہ اموات برطانیہ میں ریکارڈ ہوئی ہیں۔ اٹلی میں انتیس ہزار تین سو پندرہ ، اسپین میں پچیس ہزار چھ سو تیرہ اور فرانس میں پچیس ہزار پانچ سو اکتیس افراد کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا وائرس سے مزید 92افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 1785 ہو گئی ہے جبکہ ایک دن میں مزید 3 ہزار 587 بھارتی کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ بھارت میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 53 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی افواج میں بھی کورونا کے مریضوں میں تشویشناک حدتک اضافہ ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں