بھارت میں کیمیکل پلانٹ سے گیس کا اخراج،8افرادہلاک




آندھراپردیش:(07 مئی 2020) بھارت میں کیمیکل پلانٹ سے گیس کا اخراج سے آٹھ افرادہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آندھراپردیش کے شہر ویشاکاپٹنم میں کیمیکل پلانٹ سے گیس کے اخراج سے آٹھ افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رات تین بجے ملٹی نیشنل کمپنی کے پلانٹ سے گیس لیک ہوئی ۔ زہریلی گیس کے اخراج سے ایک بچی سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔انتظامیہ کے مطابق اب تک دو سو سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گیس کے اخراج کے بعد کمپنی کے تین کلومیٹر کی حدود میں لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف اور آنکھوں میں جلن کی شکایت ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں