کورونا وائرس امریکہ پر کیا جانے والا بدترین حملہ قرار




واشنگٹن:(07 مئی 2020) امریکی صدر نے کورونا وائرس کو امریکہ پر کیا جانے والا بدترین حملہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو امریکہ پر کیا جانے والا اب تک کا بدترین حملہ قرار دیا ہے، امریکی صدر کا کہنا ہے کورونا کا حملہ پرل ہاربر پر جاپانی فضائیہ کے حملے اور نائن الیون سے بھی زیادہ مہلک ہے، اسے آغاز سے ہی چین میں روکا جاناچاہیئے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ امریکی انتظامیہ کے درمیان چین کے خلاف اقدامات کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

دوسری جانب چین کا کہنا ہے امریکا کورونا وائرس کے تدارک کیلئے اپنے اقدامات سے توجہ ہٹھانے کیلئے ایسے الزامات لگارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں