مقبوضہ کشمیر میں جعلی آپریشن، شہداء کی تعداد 4 ہو گئی




سرینگر:(07 مئی 2020) مقبوضہ کشمیر میں ریاض نائیکو سمیت شہدا کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ حریت کانفرنس نے آج وادی میں مکمل ہڑتال اور احتجاج کی اپیل کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے دو کشمیریوں کو شارشالی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ ان کا قصور چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی مزاحمت کرنا تھا۔

اس سےقبل گذشتہ روز قابض بھارتی فوج نے ریاض احمد نائیکو سمیت دو کشمیریوں کو پلوامہ میں ہی گھر گھر آپریشن کے دوران شہید کیا تھا۔ شہدا کا قصور چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی مزاحمت کرنا تھا۔ ایک روز میں چار نوجوان شہید ہونے پر حریت کانفرنس کے ترجمان کے بیان میں بھارتی مظالم کے خلاف کشمیریوں سے آج وادی میں مکمل ہڑتال اور احتجاج کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں