بھارت میں زہریلی گیس پھیلنے سے متعدد افراد ہلاک، سینکڑوں متاثر




نئی دہلی: (07 مئی 2020) بھارتی ریاست آندھراپردیش کے شہر ویشاکاپٹنم میں کیمیکل پلانٹ سے گیس کے اخراج سے آٹھ افراد ہلاک جبکہ سیکڑوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رات تین بجے ملٹی نیشنل کمپنی کے پلانٹ سے گیس لیک ہوئی ۔ زہریلی گیس کے اخراج سے ایک بچی سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اب تک200 سے ذائد افراد کواسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گیس کے اخراج کے بعد کمپنی کے تین کلومیٹر کی حدود مین لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف اور آنکھوں میں جلن شروع ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں