مقبوضہ کشمیرمیں ریاض نائکو سمیت چار کشمیریوں کے قتل کے خلاف مکمل ہڑتال




سری نگر: (07 مئی 2020) مقبوضہ کشمیرمیں ریاض نائکو سمیت چار کشمیریوں کے قتل کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی اور مقبوضہ وادی سمیت تمام اضلاع میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا،،،جبکہ قابض فوج نے فائرنگ کرکے ایک کو شہید اور متعدد مظاہرین کو زخمی کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق حریت کانفرنس کی اپیل پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال رہی۔ کرفیو کی صورتحال کے باوجود ہزاروں افراد سرینگر، پلوامہ، شوپیاں اور دیگر اضلاع میں جمع ہوئے۔

ریاض نائکو سمیت چار کشمیریوں کے قتل کے خلاف احتجاج کیا اور شہدا کی لاشیں حوالے کرنے کا مطالبہ کیابھارتی فوج نے کشمیری شہدا کو کہیں اور خفہ جگہ پر دفن کردیا۔لاشیں نہ دینے پر مظاہرین اور فوج میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

قابض فوج نے فائرنگ کرکے ایک اور کشمیری کو شہید اور متعدد دیگر مظاہرین کو زخمی کردیا۔ حریت کانفرنس نے جمعے کے روز کشمیر بھر مین ریاض نائکو اور دیگر تین شہدا کی غائبانہ نماز جنازا ادا کرنے کی اپیل کی اور اسی طرح احتجاج کا کیلینڈر جاری کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں