ریاض نیکو اور ان کے ساتھیوں کی غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کرنے کی اپیل




سری نگر:(08 مئی 2020) آل پارٹیز حریت کانفرنس نے حزب المجاہدین کے رہنما ریاض نائیکو اور انکے ساتھیوں کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آل پارٹیز حریت کانفرنس نے آج نمازہ جمعہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں ریاض نائیکو سمیت چار کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے خلاف مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی ریاض نائکو سمیت چار کشمیریوں کے قتل کے خلاف احتجاج وادی میں احتجاج کیا گیا اور شہدا کی لاشیں حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ بھارتی فوج نے کشمیری شہدا کو کہیں اور خفیہ جگہ پر دفن کردیا ہے اور لاشیں نہ دینے پر مظاہرین اور فوج میں جھڑپیں ہورہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں