صدر ٹرمپ کی خدمت پر مامور ایک اہلکار میں کورونا کی تصدیق




واشنگٹن: (8 مئی 2020) امریکی صدرکے ذاتی والٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ وائٹ ہاؤس کےترجمان کا کہناہے کہ بحریہ کا اہلکار ڈونلڈ ٹرمپ اور خاندان کی خدمت کرتا تھا لیکن صدر اور نائب صدر کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے نائب ترجمان نے امریکی ٹی وی کی رپورٹ کی تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ اور خاتون اول کی خدمت کرنے والے امریکی بحریہ کے اہلکار میں کورونا وائرس کی تشخیص بدھ کے روز ہوئی۔ ہوگن گڈلے کا کہنا تھا ذاتی ملازم میں کورونا کی تشخیص کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔لیکن منفی آیا۔ صدر اور نائب صدر دونوں صحت مند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں